Saturday 23 September, 2017

خواتین میں گھرے شاہد آفریدی شرم سے چھوئی موئی ہو گئے


کراچی : (کوہ نور نیوز) سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو گزشتہ روز ثنا بچا کی جانب سے سحری کی دعوت دی گئی جس میں صبا قمر اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہے جس میں کرکٹر خواتین کے درمیان کھڑے ہیں اور شرم سے چھوئی موئی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ”ثناء بچا بہن! گزشتہ رات سحری پر بہترین دعوت کیلیے شکریہ اور پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے بڑے چہروں کیساتھ مل کر اچھا لگا۔“ ثنا بچا نے آفریدی کے پیغام کے جواب میں ٹویٹ کیا ” اگرچہ ہمارا خون ایک نہیں ہے لیکن اس شخص سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا جو آپ کو نہ صرف بہن کہتا بلکہ اسی طرح برتاﺅ بھی کرتا ہے۔“ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں، کسی نے شاہد آفریدی کی مسکراہٹ کو جان لیوا قرار دیا ہے تو کوئی ان کے شرمانے کی ادا کو پسندیدہ قرار دے رہا ہے۔

پروگرام گائیڈ