Thursday 23 November, 2017

راحت فتح علی کا نیا گانا ’تنکا تنکا‘ سپرہٹ ہوگیا


ممبئی: (کوہ نور نیوز) بالی ووڈ میں کبیرخان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سلمان خان کی دیگر فلموں کی طرح اس فلم میں بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے میں سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کے درمیان جذباتی لگاؤ کی بھرپور انداز میں عکس بندی کی ہے۔ فلم کا گانا باقاعدہ طور پر 9 جون کو ریلیز کیا گیا ہے اور 3 روز میں وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر اسے 51 لاکھ 54 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی ٹیوب لائٹ رواں برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، فلم کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے۔

پروگرام گائیڈ