Thursday 27 July, 2017

چیمپئنز ٹرافی: پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ بدھ کو مدمقابل ہونگے


کارڈف : (کوہ نور نیوز) چیمپئنز ٹرافی کا محاذ گرم ، گرین شرٹس کی ٹرین فتح کے ٹریک پر چڑھ گئی ، سیمی فائنل میں پاکستان کا میزبان انگلینڈ سے کارڈف میں بدھ کی سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا ، دونوں ٹیمیں ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے سے محروم ہیں۔ سرفراز الیون کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ٹائٹل کا انتظار ہے ، کرکٹ کا بانی انگلینڈ بھی 19برس سے ٹرافی اپنے نام نہ کر سکا ، انگلش ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2004 اور 2013 کے فائنل میں ناکام رہی تھی ، شاہین اس سے پہلے تین بار سیمی فائنل تک پہنچے ، مگر فائنل کی دہلیز پر قدم نہ رکھ سکے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ، میچ والے دن کھڑکی توڑ رش ہوگا ، سرفراز الیون نے جیت سے امیدیں لگا لیں ، بیٹنگ ، بولنگ اور خاص طورپر فیلڈنگ پر توجہ دی جائے گی۔ ادھر انگلش ٹیم نے بھی کامیابی پر نظریں جما لیں ، ون ڈے کرکٹ میں گوروں کا پلہ بھاری ہے ، 81 میں سے 30 پاکستان جبکہ 49 انگلینڈ نے جیتے ، 2 میچ بے نتیجہ رہے۔ گذشتہ سال انگلش ٹیم نے ہی شاہینوں کے خلاف ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا 444 رنز کا یادگار ٹوٹل بنایا تھا۔

پروگرام گائیڈ