Friday 22 September, 2017

دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ


ممبئی: (کوہ نور نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلنے لگی ہیں، اداکارہ نے ایک اورہالی ووڈ فلم سائن کرلی ہے۔ فلم ٹرپل ایکس آف دی زینڈرکیج کے ہدایت کار ڈی جے کاروسو نے ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیپکا پڈوکون ان کی فرنچائز کی اگلی فلم ٹرپل ایکس 4 میں بھی بہت جلد نظر آئیں گی۔ ڈی جے نے مزید کہا کہ ان سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹرپرکسی مداح نے پوچھا تھا کہ آپ دیپکا کو ٹرپل ایکس کی اگلی فلم میں لینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا ہاں کیوں نہیں، ہم نے ان کے ساتھ آنے والے دنوں میں اسی حوالے سے میٹنگ رکھی ہے جس میں فلم کی کہانی اورتاریخوں کے بارے میں بات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دپیکا ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

پروگرام گائیڈ