Thursday 23 November, 2017

پی سی بی کیس لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، وکیل شرجیل خان


لاہور: (کوہ نور نیوز) سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے وکیل نے الزام لگایا ہے کہ پی سی بی کیس لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، جبکہ بورڈ نے شرجیل خان کو ٹربیونل میں بلوانے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے وکیل ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرائم ایجنسی کے شواہد کا انتظار کرنے کی درخواست پر جواب جمع کروایا۔ شرجیل کے وکیل کا کہنا ہے کہ بورڈ کیس کو لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کئی سماعتوں پر ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے، آج انہوں نے شرجیل کی ٹربیونل میں پیشی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی ہے۔ تفضل رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بورڈ کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہیں کر رہا، پی سی بی کے پاس ٹھوس شواہد ہیں اگر ٹربیونل آج ہی کیس کا فیصلہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔ کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

پروگرام گائیڈ