Thursday 23 November, 2017

کرسٹیانو رونالڈو کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ قائم


میڈرڈ: (کوہ نور نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیخلاف 2011ء سے 2014ء تک آف شور کمپنیوں کے ذریعے مبینہ طور پر 14.7 ملین یورو ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ اس الزام کے تحت سپین کے پراسیکیوٹرز نے کرسٹیانو رونالڈو کیخلاف یہ مقدمہ درج کروایا ہے۔ پراسیکیوٹرز آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو نے مبینہ طور 2010ء میں اپنا بزنس شروع کیا تاہم اس کی آمدنی کو خفیہ رکھا اور حکام سے چھپایا۔

پروگرام گائیڈ