Thursday 23 November, 2017

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل : انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی


کارڈف: (کوہ نور نیوز) آئی سی سی مِنی ورلڈکپ کا ایک اور ہائی وولٹیج معرکہ ، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کے اوپنرز بیئر سٹو اور الیکس ہیلز نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن انگلینڈ کے بیٹسمین الیکس ہیلز زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور رومان رئیس کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے ، یوں انگلش ٹیم کو 34 رنز کے سکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ، کپتان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم دفاعی نہیں ، جارحانہ کرکٹ کھیلے ، پاکستانی ٹیم شکست کاخوف ذہن سے نکال کر کھیلے ، "زخمی شیر" کی طرح پوری قوت سے حملہ کرنے کا وقت ہے۔ واضح رہے ون ڈے کرکٹ میں گوروں کا پلہ بھاری ہے ، 81 میں سے 49 میچ انگلینڈ نے جیتے جبکہ 30 میں شاہینوں نے میدان مارا اور 2 میچ بے نتیجہ رہے۔ رواں چیمپئنز ٹرافی میں انگلش ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ پاکستان نے تین میں سے دو میچ جیتے۔

پروگرام گائیڈ