Thursday 23 November, 2017

آشا بھوسلے کا مجسمہ دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائیگا


نئی دہلی:(کوہ نور نیوز) بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی کے مادام تساؤمیوزیم میں رکھا جائیگا،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی میں مادام تساؤ میوزیم میں دیگر معروف اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں مادام تساؤکی ٹیم نے آشا بھوسلے سے ممبئی میں ملاقات کی ، اس حوالے سے آشابھوسلے نے اس اعزاز پرمادام تساؤ اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ احساس اور تجربہ میرے لئے بہت منفرد ہے ، انہوں نے کہا میں اپنے مومی مجسمے کی حتمی شکل دیکھنے کے لئے بہت پر جوش ہوں اور مجھے دہلی میں اس کے افتتاح کابے صبری سے انتظار ہے۔

پروگرام گائیڈ