Friday 23 June, 2017

برطانیہ میں نامعلوم افراد نے باکسر عامر خان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا


مانچسٹر: (کوہ نور نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹرمیں باکسر عامر خان بولٹن میں واقع اپنے گھرکی جانب جارہے تھے کہ اچانک گاڑی غلط ٹرن اورتیزرفتاری کے باعث ایک کارسے ٹکرا گئی جس کے بعد چند افراد نے انکا تعاقب کرکے انہیں روکا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ حادثے کے بعد نامعلوم افراد نے عامرخان کو پے درپے کئی مکے رسید کئے اورفرارہوگئے، جس کے بعد عامرخان نے خود فون کرکے پولیس کوحادثے کی اطلاع دی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے ایسا لگتا ہے کہ گاڑی چلانے والے نے غلط موڑکاٹا جس سے پیچھے آنے والی کار متاثر ہوئی جس کے باعث ان کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم ابھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، کسی کی بھی گرفتاری نہیں کی گئی ہے اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پروگرام گائیڈ