Thursday 27 July, 2017

پاکستان کیساتھ جنگ چاہنے والوں کو بارڈر پر بھیج دینا چاہیے: سلمان خان


ممبئی: (کوہ نور نیوز) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ بیان سے خود کو ایک مرتبہ پھر دبنگ ثابت کر دیا ہے۔ سلمان خان اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ کی پرموشن پر ایک تقریب میں پہنچے تھے۔ وہاں موجود صحافیوں نے جب ان سے پاک بھارت کشیدگی پر سوال کیا تو سلمان خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کیلئے صرف بات چیت اور مذاکرات کی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹھیک نہیں ہے۔ جب جنگ ہوتی ہے تو اس سے دونوں طرف کے لوگ مرتے ہیں۔ سپاہی اپنی جان گنوا دیتے ہیں جبکہ مرنے والوں کے خاندان زندگی بھر کے لئے بے بس ہو جاتے ہیں۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو دونوں ممالک کے درمیان جنگ چاہتے ہیں، انھیں ہی بندوقیں دے کر بارڈر پر بھیج دینا چاہیے، تب جا کر انہیں جنگ کا اصلی مطلب سمجھ میں آئے گا۔ اطلاعات ہیں کہ سلمان خان کے اس بیان کے بعد ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کے رہنماء بھڑک اٹھے ہیں۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے سلمان خان کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی حدود کراس کر رہے ہیں۔

پروگرام گائیڈ