Saturday 23 September, 2017

نادیہ خان کی 17 سال بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی


اسلام آباد : (کوہ نور نیوز) ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبان نادیہ خان 17 سال بعد پھر ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ نادیہ خان کا شمار مارننگ شوز کی مشہور میزبانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے برجستہ جملوں سے ٹیلی وژن شائقین کو بہت محظوظ کیا ، نادیہ خان اب 17 سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں ، تاہم ان کی واپسی بطور میزبان نہیں بلکہ اداکارہ ہو گی ، اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، اب اسی شہر سے میں 17 سال بعد ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی وژن پر واپسی کر رہی ہوں ۔ تاہم ابھی تک اس ڈرامے کی کاسٹ اور نام کے بارے میں نہیں پتہ چل سکا۔

پروگرام گائیڈ