Thursday 23 November, 2017

سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست


سٹٹ گارٹ (کوہ نور نیوز) سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر پانچ راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ راجر فیڈر کی دو ماہ کے بعد ٹینس کی دنیا میں واپس ہوئی ، عالمی نمبر پانچ نے جرمنی کے ٹامی ہاس کے خلاف پہلا سیٹ چھ ، دوکے سکور سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، ٹامی ہاس نے ٹائی بریکر پر کامیابی سمیٹ کر سوئس ماسٹر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ 39 سالہ ٹامی ہاس نے فیصلہ کن سیٹ میں راجر فیڈرر کو چھ ، چار سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

پروگرام گائیڈ