Friday 23 June, 2017

ٹرمپ کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی تحقیق جاری، امریکی اخبار کا دعویٰ


واشنگٹن: (کوہ نور نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تحقیقات کے نرغے میں ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کے اثرانداز ہونے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھانڈا پوڑ دیا۔ اخبار کے مطابق، تین سینئر انٹیلیجنس اہلکاروں نے تفتیش کاروں کو انٹرویو دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے صدر ٹرمپ سے تفیش کے فیصلے کو اہم موڑ قرار دے دیا۔ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کا اخبار کو خفیہ معلومات دینا اشتعال انگیز ہے۔

پروگرام گائیڈ