Friday 22 September, 2017

سینٹرل جیل سے فرار قیدیوں کا پتا بتانے والے کو 50لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان


کراچی (کوہ نور نیوز) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیموں کے دو قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کرنیوالے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ، معلومات فراہم کرنیوالے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد تحقیقاتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ سینٹرل جیل کا دورہ ، جائے وقوعہ کی تصاویر بھی حاصل کرلیں ۔ دو روز قبل سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ منظر عام پر آیا تو تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آگئے ۔ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران قیدیوں کے فرار ہونے کی جگہ کا جائزہ لیا ۔ جوڈیشل کمپلیکس کی کٹی ہوئی سلاخوں اور جالی کی تصاویر بھی حاصل کرلی گئیں ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خطرناک قیدی منصوبہ بندی کے تحت فرار ہوئے ۔ تحقیقاتی اداروں نے سینٹرل جیل اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنا بھی شروع کردی ہے جبکہ قیدیوں سے ملاقات کرنے کیلئے آنے والوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہیں ۔

پروگرام گائیڈ