Friday 22 September, 2017

تمام اداروں نے جے آئی ٹی کے الزامات مسترد کر دیئے


اسلام آباد (کوہ نور نیوز) تمام اداروں نے جے آئی ٹی کی جانب سے عائد کردہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں ، نیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 77 افسروں کو بھی نوٹس دے دیا ہے ، ذرائع کے مطابق تمام اداروں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کو جھٹلا دیا ہے ۔ نیب نے کہا ہے کہ کسی بھی گواہ کو کسی قسم کی ہدایات نہیں دی گئیں ، اگر کسی کے پاس کسی گواہ کو پڑھانے کا ثبوت موجود ہے تو اسے سامنے لایا جائے ۔ علاوہ ازیں معلوم ہوا ہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے اہم دستاویزات سپریم کورٹ جمع کرا دی گئی ہیں ۔

پروگرام گائیڈ