Tuesday 22 August, 2017

جعلی فیس بک اکائونٹ ، قوال شیر میانداد کا کارروائی کا عندیہ


لاہور: (کوہ نور نیوز) معروف قوال شیر میانداد کے 9 جعلی فیس بک اکائونٹ بن گئے ۔ شیر میانداد کا کہنا تھا میں فیس بک استعمال ہی نہیں کرتا لیکن بعض افراد میرے نام کو استعمال کر رہے ہیں ۔ میرے علم میں آیا ہے کہ اس وقت میرے نام پرمختلف 9 افراد فیس بک اکائونٹ استعمال کررہے ہیں ، اسکے علاوہ بعض افراد واٹس ایپ پرمیری تصاویر لگا کر بھی اسے استعمال کر رہے ہیں ، میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ فیس بک استعمال کرنیوالے لوگ جعل سازی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے توسط سے جعلی اکائونٹ بنانے والوں کو خبردار کر رہا ہوں کہ وہ فوری طور پر میرے نام کا استعمال بند کر دیں وگرنہ میں سائبرکرائم ایکٹ کے تحت ذمہ دارافراد کیخلاف قانونی کارروائی کرونگا ۔ انہوں نے بتایا میں ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز پر سحری اور افطاری کی نشریات میں مصروف ہوں اس لئے عیدالفطر کے بعد اس معاملے پر ایکشن لوں گا۔

پروگرام گائیڈ