Saturday 24 June, 2017

راشد لطیف نے بھارت کیلئے نیا پیغام جاری کر دیا


لاہور:(کوہ نور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے بھارتیوں کیلئے پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر جگہ بھارت سے پہلے پہنچتا ہے ، جیسے پاکستان 14 اگست کو آزاد ہوا اور بھارت 15 اگست کو ، بالکل ایسے 14 کو پاکستان بھارت سے پہلے فائنل میں پہنچا ہے ۔ اس کے علاوہ راشد لطیف نے میچ جیتنے پر سرفراز احمد سمیت پوری قومی ٹیم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا انگلینڈ کے خلاف جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے ، نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کیا ، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، میرٹ کو فروغ دیکر ہم دنیا کی نمبر ون ٹیم بن سکتے ہیں۔

پروگرام گائیڈ