Saturday 24 June, 2017

فکسنگ سکینڈل : محمد نواز پر عائد معطلی کی مدت ختم


لاہور:(کوہ نور نیوز) فکسنگ کیس میں محمد نواز پر پی سی بی کی جانب سے عائد معطلی کی مدت ختم ہو گئی ، ٹربیونل نے پی سی بی کی طرف سے نیشنل کرئم ایجنسی کی رپورٹ شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ خالد لطیف کی جانب سے ٹربیونل کے سربراہ پر عدم اعتماد کی درخواست منظور کر لی ہے۔ تفصییلات کے مطابق فکسنگ کیس میں آل راؤنڈر محمد نواز کی معطلی کی مدت ختم ہو گئی ، اب وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ دوسری جانب ٹربیونل نے پی سی بی کی طرف سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ کو کیس میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ پی سی بی کیس کو لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے ۔ فکسنگ کیس میں ایک اور معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصٖغر حیدر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔ اس حوالے سے ان کی درخواست منظور کر لی گئی ہے ،جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں ہوتا ان کے کیس کی سماعت ملتوی رہے گی۔

پروگرام گائیڈ