Tuesday 12 December, 2017

سونا 50 روپے سستا ، فی تولہ 50150 کا ہوگیا


کراچی : (کوہ نور نیوز) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کے نرخ میں 9 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1259 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 200 روپے کی سطح سے گر کر 50 ہزار 150 روپے ہوگئی ، اسی طرح 43 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 985 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 720 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

پروگرام گائیڈ