Tuesday 22 August, 2017

بھارتی سوامی کا انوکھا شوق


ممبئی:(کوہ نور نیوز) بھارت کے جنوبی شہر میسور میں ایک سوامی نے رنگ برنگ طوطوں کا سب سے بڑا مسکن بنا لیا ، 50 میٹر بلند پنجرے میں 468 اقسام کے 21 سو پرندے رہتے ہیں۔ رنگ برنگ خوبصورت پرندے سب کو ہی بھاتے ہیں ، بھارتی شہر میسور میں ایک سوامی کا انوکھا شوق ، ایک نہ دو ، پورے 2100 طوطوں کو پال رکھا ہے ۔ 468 اقسام کے یہ رنگ برنگ پرندے ایک ایکڑ پر بنے 50 میٹر بلند پنجرے میں رہتے ہیں ، ڈاکٹر سوامی کا یہ باغ سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا رہتا ہے۔

پروگرام گائیڈ