Saturday 24 June, 2017

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی کا رنگ دے رہا ہے، پاکستان


نیویارک: (کوہ نور نیوز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 35 ویں سیشن میں پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر کے بربریت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے، بھارتی قابض افواج نے حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ براہ راست فائرنگ کر کے بلا تفریق 100 کشمریوں کو شہید کیا، پیلٹ گنز کے استعمال سے سینکڑوں کشمیریوں کو نابینا کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ 16 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ نیویارک ٹائمز نے 2016 کو مردہ آنکھوں کا سال قرار دیا۔ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی جرائم کشمیریوں کے دکھ کا باعث اور انسانی حقوق پر قدغن ہیں، بھارت نے سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی پابندیاں لگائیں تاکہ اس کی بربریت کی خبر دنیا تک نہ پہنچے لیکن اس کے باوجود بھارتی بربریت بھارتی اور عالمی میڈیا میں رپورٹ ہو رہی ہے، بھارتی ظلم و ستم پر مختلف ممالک کی پارلیمنٹ میں تنقید بھی کی گئی۔ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کی تحریک آزادی کی حقیقت کو چھپانے کے لئے بھارت اسے دہشتگردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

پروگرام گائیڈ