Friday 22 September, 2017

شام میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر روس کو تحفظات


ماسکو: (کوہ نور نیوز) ایک سرکاری بیان میں روسی وزرات دفاع کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگرچہ ان میزائلوں کی تنصیب کا مقصد شام میں داعش کے خلاف استعمال بتایا جارہا ہے لیکن خطرہ ہے کہ یہی میزائل شامی حکومتی افواج کے خلاف بھی استعمال کیے جائیں گے۔ امریکا نے مشرقی شام کے علاقے ’التنف‘ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کےلیے اپنے دو عدد ’’ہیمارس‘‘ میزائل لانچرز اردن کی سرحد سے ہٹا کر شامی سرحد کے قریب منتقل کردیئے ہیں جہاں مغربی افواج اور شامی باغی انہیں استعمال کررہے ہیں۔ تاہم روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل داعش سے لڑنے والی فوجوں کے خلاف بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ گزشتہ ماہ التنف کے علاقے میں ایک امریکی طیارے نے شامی فوجی قافلے پر فضائی حملہ کیا تھا۔

پروگرام گائیڈ