Saturday 24 June, 2017

خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے این ڈی یو میں وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے شرکاء کو ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر بھرپور جواب دے رہی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہوتی۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کر لینے سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جا سکتی، خطے کے کچھ ممالک اپنی کمزوریوں کا الزام دوسروں پر ڈال دیتے ہیں، پاک فوج ملک کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے۔

پروگرام گائیڈ