Saturday 21 October, 2017

ممبئی دھماکا کیس: ابو سلیم سمیت 5 ملزم قصوروار قرار


ممبئی: (کوہ نور نیوز) اںڈین میڈایا کے مطابق بھارت کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے 1993ء میں ہونے والے ممبئی دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پرتگال سے حوالگی کے تحت انڈیا لائے گئے ابو سلیم سمیت پانچ ملزموں کو قصوروار قرار دیدیا ہے جبکہ عبدالقیوم کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔ ابو سلیم کے ساتھ ملزموں میں مصطفیٰ ڈوسہ، كريم اللہ، فیروز عبد الرشید خان، ریاض صدیقی اور طاہر مرچنٹ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ممبئی دھماکوں میں میں 257 افراد ہلاک جبکہ 713 شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس کیس کے مرکزی ملزم ابو سلیم پر گجرات سے ممبئی ہتھیار لے جانے کا الزام ہے۔ سلیم نے غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے ملزم اداکار سنجے دت کو اے 56 رائفلیں، 250 کارتوس اور کچھ گرینیڈ 16 جنوری 1993ء کو ان کی رہائش گاہ پر دیے تھے۔ دو دن بعد 18 جنوری 1993ء کو سلیم اور دو دیگر سنجے دت کے گھر گئے اور وہاں سے دو رائفلیں اور کچھ گولیاں لے کر واپس آئے تھے۔

پروگرام گائیڈ