Saturday 21 October, 2017

خوشخبری! پاکستانیوں کیلئے ترکی کا 7 دن کا فری ویزہ


لاہور: (کوہ نور نیوز) ترکی نے پاکستانیوں کو 7 دن کا فری ویزہ دیننے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی شہری یہ ویزہ اسلام آباد میں قائم ترکی کے سفارتخانے یا ملک بھر میں موجود قونصلیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فری ویزہ دینے کی یہ شرط صرف ان پاکستانیوں کیلئے رکھی گئی ہے جن کے پاس شینگزن ممالک، متحدہ عرب امارات، انگلینڈ اور آئرلینڈ کے سفری ویزے ہوں اور جن کا ترکش ایئر لائن کے ذریعے سفر کا پروگرام ہو۔ اس کے علاوہ ان پاکستانیوں کو بھی ترکی کا فری ویزہ دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے جو ترکش ایئر لائن کے ذریعے سعودی عرب میں عمرہ کی نیت سے سفر کے متمنی ہوں۔ اس ویزہ کی تفصیلات ترک سفارتخانے کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

پروگرام گائیڈ