Saturday 24 June, 2017

پی آئی اے کا عید سے قبل اندرون ملک کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان


اسلا م آباد : (کوہ نور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) نے عیدالفطر سے قبل اندرون ملک سفر کیلئے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ قومی ایئرلائنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس آفر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل عید ڈسکاؤ نٹ کے طور پر تمام ڈومیسٹک فلائٹس کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کی جارہی ہے ۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ آفر 27 سے 29 جون تک کارآمد رہے گی۔ قبل ازیں وزارت ریلوے کی جانب سے بھی یکم تا 20 رمضان المبارک تک ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے ، جس کے تحت عید کیلئے ملک بھر میں 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے دن کیلئے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی عید آپریشن جمعہ 23 جون سے بدھ 28 جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پروگرام گائیڈ