Saturday 21 October, 2017

ایک سے 99 پیسے تک کے سکے جاری کرنے کے لیے درخواست دائر


کراچی: (کوہ نور نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں اقبال کاظمی کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت اورگورنراسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 72 روپے 68 پیسے ہے۔ کروڑوں لوگ ہرروزپیٹرول پمپس سے پیٹرول ، ڈیزل اورسی این جی خریدتے ہیں لیکن پیٹرول پمپ مالکان پیسے واپس نہیں کرتے۔ اس کی وجہ سے عوام کی جیبوں پر 32 کروڑ روپے ماہانہ اور سالانہ 88 ارب کا ڈاکہ ڈالاجارہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عوام سے ہرسال لوٹے جانے والے اتنی خطیر رقم کو بچانےکے لیے اسٹیٹ بینک کو ایک سے 99 پیسے تک کی مالیت کے سکے جاری کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے ایک ، 2، 5 اور 10 روپے کے سکے جاری کئے جاتے ہیں۔

پروگرام گائیڈ