Tuesday 22 August, 2017

سلمان خان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے،شاہ رخ خان


ممبئی: (کوہ نور نیوز) گزشتہ چند سال کے دوران سلمان خان اور شاہ رخ خان میں اختلافات اس قدر شدید رہے تھے کہ دونوں آپس بات کرنا تو دُور ایک دوسرے کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے۔ تاہم اب وہ وقت گزرچکا ہے اور دونوں اداکار ایک بار پھر نہ صرف آپس میں بہترین دوست ہیں بلکہ ایک دوسرے سے بھائیوں کی طرح بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ سے جب پو چھا گیا کہ آپ سلمان خان کو اپنا بھائی مانتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے۔‘‘ ان کے جواب نے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے ہی نہیں دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔ دوسری جانب سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور شاہ رخ کی ایک پرانی تصویر کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تصویر اتنی زیادہ پسند ہے کہ وہ اسے ہمیشہ اپنے فون میں محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ اور شاہ رخ لندن میں ایک ساتھ شو کررہے تھے: ’’وہ بہت یادگار وقت تھا، ہم دونوں نے ایک ساتھ بہت مزے کیے تھے۔ میں اس وقت کو کبھی بھلا نہیں پاؤں گا۔‘‘واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم میں سلمان کے ساتھ شاہ رخ خان بھی تقریباً 10 سال بعد مختصر کردارمیں نظر آئیں گے۔

پروگرام گائیڈ