Tuesday 12 December, 2017

وزیراعظم کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی


لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خواہشات سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا بلکہ عوام کی محبت اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنا جا سکتا ہے، وزیراعظم نواز شریف کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے حوالے سے جو تحفظات ہیں وہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے راستے بند نہیں ہو رہے بلکہ راستے ان لوگوں کے لئے بند ہو رہے ہیں جو اسلام آباد کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں۔

پروگرام گائیڈ