Saturday 21 October, 2017

پاکستان نے فائنل میں بھارت کے خلاف جارحانہ کرکٹ پلان بنالیا


لندن: (کوہ نور نیوز) اوول گراﺅنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ زبردست پرفارمنس سے کم بیک کرتے ہوئے فائنل میں پہنچے ہیں، کارکردگی کا معیار برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ کپتان نے کہا کہ کسی بھی حریف کو دباﺅ میں لانے کیلیے وکٹیں حاصل کرنا ضروری ہے، بھارت کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے اس کو زیر کرنے کیلیے جارحانہ بولنگ اور عمدہ فیلڈنگ کرنا ہوگی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد اٹیکنگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، یہی انداز فیصلہ کن میچ میں بھی برقرار رکھیں گے، پاکستانی عوام اور یہاں سپورٹ کیلئے آنے والے شائقین کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

پروگرام گائیڈ