Tuesday 22 August, 2017

ایشا دیول نے کس اداکارہ کو شوٹنگ کےدوران زوردارتھپڑ رسید کیا؟


ممبئی: (کوہ نور نیوز) ایسا ہی کچھ 2006 میں فلم ’’پیارے موہن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا، جہاں اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول نے ساتھی اداکارہ امریتا راؤ کو سب کے سامنے زوردار تھپڑ رسید کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایشا نے امریتا کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوونوں ایک دوسرے سے اس حد تک نفرت کرنے لگی تھیں کہ انہیں سیٹ پر ایک دوسرے کی موجودگی تک گوارا نہیں تھی۔ ایک بارشوٹنگ کے دوران امریتا نے فلم کے ہدایت کار اِندر کمار اور کیمرہ مین کے سامنے ہی مجھ پر تبصرہ کرتے ہوئے برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا، ’’ان کی اس حرکت سے مجھے بے تحاشہ غصہ آگیا اور میں نےانہیں طمانچہ ماردیا۔ تاہم مجھے اپنے کیے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ بعد میں امریتا کو خود اپنی غلطی کااحساس ہوگیا اورانہوں نے مجھ سے معافی مانگی جس پر میں نے انہیں معاف کردیا۔‘‘ دوسری جانب جب امریتا سے اس بارے میں ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتیں۔ خیال رہے کہ امریتا راؤ اور ایشا دیول نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں، جس کے باعث دونوں اداکارائیں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔

پروگرام گائیڈ