Tuesday 22 August, 2017

یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ، شہر شہر جلوس، مجالس کا اہتمام


کراچی/لاہور: (کوہ نور نیوز) یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے گئے اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور میں یوم شہادت علی کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ جا کر اختتام پذیر ہوا۔ کراچی میں یوم علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ ملتان، راولپنڈی، سکھر، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی یوم علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام گائیڈ