Friday 23 June, 2017

مرحوم میاں شریف کی تذلیل پر زبان کھینچ لیں گے: دانیال عزیز


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران یہ دعویٰ کیا گیا کہ میاں برادران نے اپنے والد میان شریف مرحوم کو منی لانڈرر قرار دیا جس کے بعد لیگی رہنماء آپے سے باہر ہو گئے۔ دانیال عزیز کہتے ہیں عمران کے والد کو کرپشن پر ملازمت سے نکالا گیا، مرحوم میاں شریف کی تذلیل پر زبان کھینچ لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بالکل فضول اور گھٹیا بات کی ہے، انہیں نہ اپنی زبان پر کنٹرول ہے اور نہ اپنے دماغ پر کنٹرول ہے اور یہ بات وہ شخص کہہ رہا ہے جس کے والد کو سرکاری ملازمت سے کرپشن پر نکالا گیا تھا۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ ترین شخص بھی قرار دیا۔

پروگرام گائیڈ