Tuesday 12 December, 2017

آپریشن ردالفساد ، مختلف شہروں سے 30 مشتبہ گرفتار ، اسلحہ برآمد


لاہور (کوہ نور نیوز) ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز کا لاہور ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں مشترکہ سرچ آپریشن ، 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں پنجاب رینجرز ، سی ٹی ڈی ، پولیس اور حساس اداروں نے حصہ لیا ۔ لاہور سے بیس افراد جبکہ کھاریاں اور سرائے عالمگیر سے دس افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، بارود ، آٹو میٹک گنز ، بلٹ پروف جیکٹس اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں ۔

پروگرام گائیڈ