Saturday 24 June, 2017

ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے ڈاکٹرعاصم کی درخواست دائر


اسلام آباد (کوہ نور نیوز) نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر ڈاکٹر عاصم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پاسپورٹ واپس کیا جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔ ڈاکٹر عاصم نے پاسپورٹ واپس ، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ۔ وزارت داخلہ ، نیب ، صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ فریق قرار دے دیئے گئے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ۔ ڈاکٹر عاصم کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکال کر حکومتی اداروں کو ان کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکا جائے ۔ عدالت عظمیٰ سے کہاگیا ہے کہ عدالتی حکم پر ضمانتی مچلکے اور ذاتی گارنٹی بھی جمع کروائی جا چکی ہے ۔

پروگرام گائیڈ