Saturday 21 October, 2017

چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان کی کامیابی پر بالی ووڈ سٹارز کی مبارکباد


لاہور (کوہ نور نیوز) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی پر بالی ووڈ سٹارز بھی مبارکباد دیئے بٖغیر نہ رہ سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا ۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر پاکستانی ٹیم کو تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔ بالی وڈ سٹارز بھی پاکستان کی کامیابی پر مبارکباد دیئے بٖغیر نہ رہ سکے ۔ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان نے فائنل میں بلاشبہ اچھا کھیل پیش کیا ۔ اداکارہ دیا مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو عمدہ قرار دیا ۔ اداکارہ اور ہدایت کار فرحان اختر نے بھی پاکستان کو شاباش دیتے ہوئے کہا پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کھیل دکھایا ۔ اداکار ابھیشیک بچن ، سدھارت ملہوترا ، رنویر سنگھ ، ورون دھون سمیت دیگر بالی وڈ سٹارز نے بھی پاکستان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ پاکستان کے ہاتھوں سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ہرجگہ رسوائی کا سامنا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی ذلت اٹھانی پڑرہی ہے ۔ پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایسا طما نچہ مارا ہے جو وہ صدیوں تک یاد رکھے گا ۔

پروگرام گائیڈ