Thursday 14 December, 2017

سیالکوٹ میں زہریلی چاٹ اور سموسے کھانے سے 3 بہنیں جاں بحق


سیالکوٹ: (کوہ نور نیوز) سیالکوٹ میں محلہ نیکا پورہ کے علاقہ بوڑھی محلہ میں گزشتہ روز افطارمیں 3 بچیوں نے بازار سے منگائے ہوئے چاٹ اور سموسے کھائے، جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔ تینوں بہنوں کو فوری طور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے علاج کے کچھ دیر بعد تینوں ہی بچیوں کی موت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 3 سالہ عیبہ، 5 سالہ آمنہ اور 7 سالہ آیت کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاٹ اور سموسے فروخت کرنے والے تین ملزم گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ بچیوں کا بھی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا کہ آیا تینوں کی موت کی وجہ غیر معیاری غذا تھی یا پھر کچھ اور۔

پروگرام گائیڈ