Tuesday 22 August, 2017

چیف سلیکٹر انضمام الحق ون ڈے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کے مخالف


لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ نئے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرنا آسان نہیں تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ نئے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پوری ٹیم نے شاندار کی پرفارمنس شاندار رہی، اور یہ فتح پاکستان میں نئی امید لے کر آئے گی۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم جب فتح حاصل کرتے ہیں تو منفی چیزوں پر پردہ پڑتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو ابھی مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں، اسی ٹیم کو مزید ڈیڑھ سال تک موقع دینا چاہتے ہیں، جن کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی انہیں مزید محنت کرنی پڑے گی لیکن ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

پروگرام گائیڈ