Thursday 23 November, 2017

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ منظر عام پر آ گئیں


ممبئی: (کوہ نور نیوز) رواں سال فروری میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی۔ اس تصویر کے ساتھ جڑی خبروں میں لکھا تھا کہ عائشہ ٹاکیہ نے خوبصورتی بڑھانے کیلئے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی تاہم اس کا الٹا اثر ہوا اور ادویات سے ان کا چہرہ بگڑ گیا ہے۔ یہ تصویر دیکھتے ہی عائشہ ٹاکیہ کے مداحوں کے دل ٹوٹ گئے کیونکہ اس تصویر میں عائشہ کا چہرہ انتہائی مضحکہ خیز نظر آ رہا تھا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری سے عرصہ دراز سے غائب عائشہ ٹاکیہ حال ہی میں منظر عام پر آئیں تو سب لوگ حیران رہ گئے کیونکہ ان کے چہرے پر نہ تو کسی پلاسٹک سرجری اور نہ ہی کسی بدصورتی کے نشان نظر آ رہے تھے بلکہ وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔ انڈین میڈیا سے گفتگو میں عائشہ ٹاکیہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی پلاسٹک سرجری کروائی ہی نہیں۔ میرے متعلق ایسی تمام خبریں سراسر جھوٹ تھیں۔ کچھ افراد نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میری تصویر کو فوٹو شاپ سے تبدیل کیا تھا۔ خیال رہے کہ نے 2009ء میں بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم وانٹڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اس فلم کے ریلیز ہوتے ہی عائشہ ٹاکیہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔ تاہم اس کے بعد کچھ عرصہ سے وہ فلمی دنیا سے دور ہیں۔

پروگرام گائیڈ