Tuesday 12 December, 2017

ایم کیو ایم پاکستان اپنا ووٹ بینک بکھرنے نہیں دے گی، وسیم اختر


کراچی: (کوہ نور نیوز) شہر قائد میں فٹ بال گراونڈ پی آئی بی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور مستحق افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں گندگی سے سڑکوں کا برا حال ہے لیکن عوام کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ہے، اس وقت کراچی کے اٹھانوے فیصد عوام اذیت سے گزر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی مدد اس طریقے سے کر رہے ہیں کہ لوگوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اپنے ووٹ بینک کو بکھرنے نہیں دیں گے، لیڈری کا شوق نہیں ہے، اپنی پرامن جدوجہد اور سیاست جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہاں کالعدم تنظیمیں چندہ جمع کر سکتی ہیں، عمران خان یہاں آ کر شوکت خانم کے لیے چندہ جمع کر سکتا ہے لیکن ایم کیو ایم نذیر حسین یونیورسٹی کے لیے چندہ جمع نہیں کر سکتی۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سیاست میں خدمت کی ہے، لوگ خدمت میں سیاست کرتے ہیں، سیاست یہاں لوگوں کا خاندانی کاروبار بن چکا ہے۔

پروگرام گائیڈ