Saturday 24 June, 2017

امریکا میں مسلمان لڑکی قتل، لاش تالاب میں پھینک دی


واشنگٹں: (کوہ نور نیوز) امریکی ریاست ورجینیا میں سترہ برس کی مسلمان لڑکی کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی اور اس کی دوستوں کی ایک کار سوار کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر کار سوار نے لڑکی کو بیس بال بیٹ کے ساتھ مارنے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد لڑکی غائب ہو گئی تاہم رات تین بجے لڑکی کی لاش ایک تالاب سے مل گئی۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق لڑکی کو قتل سے پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے سامنے مبینہ جھگڑا قتل کا متحرک ہو سکتا ہے، تاہم معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے ایک 22 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں حراست گرفتار کر لیا۔

پروگرام گائیڈ