Monday 21 August, 2017

نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کی درخواست دائر


لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر معززجج صاحبان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے، سابق وزیر اعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ غداری اور توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہذا نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ واضح رہے کہ نواز شریف اپنی نااہلی کے بعد میڈیا کے نمائندوں ، غیر ملکی خبر ایجنسیوں اور جلسوں میں عدالتی فیصلے کو سازش سے تعبیر کررہے ہیں۔

پروگرام گائیڈ