Wednesday 13 December, 2017

مذاکرات ناکام: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری


لاہور: (کوہ نور نیوز) پنجاب حکومت اب تک 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کرچکی ہے اور نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت کے نمائندوں اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انڈکشن پالیسی اور سیکریٹری ہیلتھ کی برطرف کا مطالبہ لیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج گیارہویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ لاہور کے سول اور جناح اسپتال سمیت ملتان کے نشتر اسپتال، انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی، سول اسپتال، چلڈرن کمپلیکس، شہباز شریف اسپتال اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے او پی ڈی میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی معطل ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور گجرات سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث ینگ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی سروسز میں اپنی ڈیوٹیز دے رہے ہیں ۔

پروگرام گائیڈ