Tuesday 12 December, 2017

کراچی،مصرف ترین شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام


کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی کے مختلف مصروف ترین علاقوں، ایم ٹی خان روڈ، جناح برج، مائی کولاچی، پی سی روڈ، پی آئی ڈی سی، کلفٹن برج، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل پر جمعہ کے روز بدترین ٹریفک جام رہا، جس کے باعث لوگوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پی آئی ڈی سی سے شاہین کمپلکس کا راستہ شہریوں نے گھنٹوں میں طے کیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون اور صدر کے اطراف میں ٹریفک کا شدید دباؤ ایم ٹی خان روڈ پر ٹریلر الٹنے کے باعث ہوا ہے، ٹریلر کو سڑک سے ہٹانے کیلئے راستہ بلاک کیا گیا ہے، جس کے باعث ٹریک کو متبادل سڑکوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں ایک سے دو گھنٹے مزید لگیں گے۔

پروگرام گائیڈ