Sunday 22 October, 2017

نواز شریف کی ریلی، عمران خان نے مردان کا جلسہ ملتوی کر دیا


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازشریف کی احتجاجی ریلی کے سبب مردان کا جلسہ ملتوی کردیا اور کہا کہ نوازشریف ریلی کے ذریعے اپنے آپ کو کرپشن کیسز سے بچنا چاہتے ہیں، اور سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قومی مہم میں مصروف ہوں، ساری توجہ پنجاب میں جاری مہم پرمرکوز ہے پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی عہدیداروں کو جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملات پر پوری نظر رکھنا ہوگی۔

پروگرام گائیڈ