Thursday 14 December, 2017

وینکیا نائیڈو بھارت کے تیرہویں نائب صدر مقرر


نئی دہلی (کوہ نور نیوز) سابق وفاقی وزیر وینکیا نائڈو بھارت کے تیرہویں نائب صدر بن گئے ۔ نئی دلی میں ہوئی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ صدر رام ناتھ کووند نے صدارتی محل میں ہوئی تقریب میں نائب صدر نائڈو سے حلف لیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت حکمران جماعت بی جے پی کے اہم رہنما اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔ ریاست آندھرا پردیش میں بی جے پی کے سابق صدر اڑسٹھ سالہ نائڈو نے پانچ اگست کو ہوئے انتخاب میں تحریک آزدی کے رہنما مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشن کو شکست دی تھی ۔ وہ ایوان بالا جسے راجیہ سبھا کہتے ہیں،کے سپیکر کا عہدہ بھی سنبھالیں گے ۔

پروگرام گائیڈ