Thursday 14 December, 2017

اسحٰق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے برطرف


اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم نے اسحٰق ڈار کو ای سی سی کی سربراہی سے برطرف کردیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود کریں گے۔ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کمیٹی میں بطور رکن شامل ہوں گے اور وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں کمیٹی کی سربراہی بھی کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق بطور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا رویہ دوسرے وزار خصوصاً وزیر اعظم کی طرف بہت جارحانہ تھا۔ اسحٰق ڈار نے ایل این جی درآمد کا معاملہ بھی نظر انداز کیا تھا۔ کمیٹی کے بیشتر اجلاسوں میں وزارت پیٹرولیم کی تجاویز کو بھی خاطر میں نہیں لایا جاتا تھا۔

پروگرام گائیڈ