Tuesday 12 December, 2017

ناظم آباد : دن دیہاڑے ڈکیتی ، شہری گن پوائنٹ پر قیمتی سامان سے محروم


ناظم آباد (کوہ نور نیوز) سندھ پولیس میں تبادلوں نے شہر میں ڈکیتوں کو آزاد کر دیا ۔ ناظم آباد 4 نمبر پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ۔ کراچی میں لٹیرے سرگرم ، قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ہوگئے ۔ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر کے با آسانی فرار ہوگئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جس کے باوجود ملزمان قانون کی گرفت میں نہ آ سکے ۔ چند لمحوں میں ڈاکوئوں کو لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ رواں سال میں 9 بینکوں سے لاکھوں روپے لوٹے گئے ، ایک بینک مینجربھی مارا گیا ۔ مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال 32 افراد مارے گئے ۔

پروگرام گائیڈ