Thursday 14 December, 2017

گجرات: قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق


گجرات:(کوہ نور نیوز) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونیوالے لڑکے کی شناخت حامد چغتائی کے نام سے ہوئی ہے جو لالہ موسی محلہ رحمت آباد کا رہائشی ہے، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے مقام پر قافلے میں شامل سکیورٹی سٹاف کی گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جو لالہ موسی کا رہائشی ہے۔ جاں بحق ہونیوالے لڑکے کا چچا کا کہنا ہے میں نے مدد کے لئے بہت منتیں کیں، لیکن کوئی گاڑی نہیں رکی اور نہ کوئی ایمبولینس پہنچی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا نمبر 256 ہے جس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوا۔ واقعے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی، میاں صاحب کے قافلے کی رفتار انتہائی سست تھی۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی گاڑی سے ٹکر کا امکان نہیں ہے۔ لوگ نواز شریف کے قافلے کیساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

پروگرام گائیڈ