Tuesday 12 December, 2017

سانحہ ماڈل ٹاؤن: 16 اگست کوخواتین کا دھرنا ہوگا: ڈاکٹرطاہرالقادری


لاہور: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنا دیں گی اور جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک کرنےکی اپیل کریں گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیر جانبدارانہ بنچ تشکیل دیا جائے ‘ ایسا بنچ بنایا جائے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو اورو ہ عیدکےبعدپہلےہفتے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرے۔ ان کا کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کے اہلِ خانہ انصاف کے منتظر ہیں‘ بتایاجائےاس رپورٹ میں کس کوذمہ دارٹھہرایاگیاہے۔ طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ دباؤہےتوبتادیں کسی اوردروازےپردستک دیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا تھا کہ 16 اگست کو خواتین کا دھرنا ہوگا اور ان کی مرضی کہ دھرنا کب تک جاری رہے‘ اور شہداء کےاہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لئے میں بھی وہاں جاؤں گا۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے‘ وہ تولوگوں کوشہیدکرتےہیں۔گجرات میں معصوم بچےکوگاڑی کےنیچےروندکرقتل کردیاگیا اور ان لوگوں نے رک کر بچے کو پوچھا تک نہیں۔

پروگرام گائیڈ